میکسیکو کے دریا میں 450 سال پرانا چرچ اُبھر آیا

mac1میکسیکو کے دریا سے 450 سال پرانا برآمد ہونے والا چرچ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دریا میں پانی کے بہاؤ میں حیران کن طور پر 82 فٹ کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس میں سے ایک خستہ حال چرچ نمایاں ہو گیا جوکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ چرچ 1966 میں 100 فٹ پانی کے اندر تھا ، چرچ کی لمبائی 183 فٹ جب کہ اس کی چوڑائی 42 فٹ ہے۔

mac2

چرچ کو 1564 میں آبادی کے بڑھنے کے باعث لوگوں کی ضرورت پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1773 اور 1776 میں بڑے سیلاب کے باعث زمین کا یہ حصہ پانی میں گم ہو گیا تھا۔چرچ کے نمایاں ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس کے گرد گھیرا تنگ رکھتی ہے ، اس موقع پر فشنگ اور دیگر روزگار سے وابستہ افراد بھی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے