امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم میں مسلمانوں کے خلاف بیانات کاسہارا لینا شروع کردیاہے۔
انہوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں امریکہ سمیت دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں امریکہ کاصدر منتخب ہوا تو امریکہ میں تمام مساجد بند کرا دوں گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ امریکی صدارتی امیدوار اپنا ووٹ بینک بڑھانے کےلئے ان دنوں متنازع نوعیت کے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی صفوں میں بھرتی ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ کر دی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کو مسلمان کہتے ہوئے متعدد بار تنقید کر چکے ہیں۔ متنازع بیانات دینے والے اس صدارتی امیدوار نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے معاملے میں آگے کیا جانا چاہئے۔