کراچی کے مشہور فٹنس سینٹر ’کلب ایم‘ نے اپنی سروسز میں ’سوشل ایم‘ کےنام سے ایک کیفے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ کیفے کلب کی پہلی منزل پر واقع ہے۔
افتتاحی تقریب میں شہر کی فیشن، شوبز اور میڈیا سے تعلق رکنھے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں اپنی فٹنس کے حوالے سے مشہور ماڈل اور بیوٹیشن نادیہ حسین، اداکار اعجاز اسلم، اداکارہ ثنا فخر اور متھیرا بھی شامل تھے۔
سوشل ایم کیفے کامقصد کلب میں سخت ورزش کے بعد لوگوں کو صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورسنیکس اور اپنےدوستوں کے ساتھ ملنے اور بات چیت کے لیے ایک مناسب جگہ فراہم کرنا ہے۔ کیفے کے مینومیں ناشتے، لنیچ اور ڈنر آئٹم کے علاوہ برگر، پیزا اور سینڈوچز بھی شامل ہیں۔
نادیہ حسین
کیفے کا ماحول متاثر کن ہے جہاں ایک مرکزی لائونج کے ساتھ اطراف میں کئی چھوٹے چھوٹے لائونج بھی ہیں۔اس کے علاوہ ایک وی آئی پی لائونج بھی ہے۔
کیفے میں مینی کیور، پیڈی کیور، اور مساج کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک لائبریری بھی ہے جہاں کتابوں کے شوقین سکون سے بیٹھ کر مطالعے اور کافی کا لطف ایک ساتھ اٹھاسکتے ہیں۔
اعجاز اسلم
سوشل ایم کےمینیجر اریب شیخ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اس کیفے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے۔ جس میں ورزش سے لے کر مساج اور طعام تک کی تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے موجود ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کیفےمیں لوگوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ ملنے اور بات چیت کے لیے ایک بہترین جگہ فراہم کی جائے۔‘
ثنا فاخر
تقریب کے انتظامات ڈاکٹر رانا آصف اور ان کی ٹیم دی ہائوس آف رانا (تھور) کے تھے جبکہ میڈیا کوریج کی ذمہ داری عرفان الحق نے سبھالی ہوئی تھی۔