نوسالہ بچی زلزلے میں اپنا تباہ شدہ گھر دیکھ کے آبدیدہ

چترال کی نو سالہ نوشین زلزلے میں زمین بوس اپنے آشیانے کو دیکھ کرآبدیدہ ہوگئی۔۔۔۔ نوشین اوراس کے اہل خانہ حکومتی امداد کے منتظر

نوسالہ نوشین نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اسکے والد کی ان تھک محنت سے بنا چھوٹا سا آشیانہ ڈیڑھ منٹ میں ملیا میٹ ہوجائے گا۔۔۔

نوشین کا والد دیہاڑی کرتا ہے۔۔۔۔ نوشین اوراسکے دوبہن بھائی حالیہ زلزلے سے نہ صرف شدید خوفزدہ ہیں بلکہ سر سے چھت چھن جانے پربھی شدید ذہنی اذیت سے دوچارہیں۔۔۔

12179983_10153614410374336_448903749_n

ننھی نوشین اوراسکے بہن بھائی زلزلے میں تباہ ہونے والے گھرکے آنگن میں بیٹھے امداد کے منتظرہیں۔۔۔

ننھی نوشین کا کہنا ہے کہ والد انکی کفالت کریں یا گھرکی تعمیرو مرمت ۔۔۔ اگر انکی جلد داد رسی نہ کی گئی تو نہ صرف وہ دووقت کی روٹی سے محروم ہوجائیں گے بلکہ انکا مستقبل بھی تاریک ہوجائے گا۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے