مصباح الحق نے ’’لکی بیٹ‘‘ کا بھید کھول دیا

MISBAHمصباح الحق نے ’’لکی بیٹ‘‘ کا بھید کھول دیا، ان کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں کمنٹیٹرز نے غلط فہمی سے مجھے توہم پرستی کا شکار سمجھ لیا،دراصل اس کا ہینڈل ٹوٹا ہی نہیں تھا، لچکدار ہونے کی وجہ سے مڑنے کے بعد اپنی جگہ پر واپس بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ مصباح الحق کے بیٹ کا ہینڈل ٹوٹ گیا ہے، 12واں کھلاڑی نیا بیٹ لے کر میدان میں آرہا تھا کہ انھوں نے منع کردیا، بعد ازاں حیران کن طور پر ہینڈل سیدھا بھی ہوگیا اور کپتان بیٹنگ بھی کرتے رہے، ٹی وی کمنٹیٹرز اور شائقین کا خیال تھا کہ مصباح الحق نے لکی بیٹ ہونے کی وجہ سے اسے تبدیل نہیں کیا، تاہم اپنے کالم میں سینئر بیٹسمین نے اس کا راز کھول دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹوٹے بیٹ سے سنچری مکمل کرناکسی توہم پرستی کا نتیجہ نہیں تھا، میں تو اس بیٹ سے پہلی بار کھیل رہا تھا،شائقین کیلیے حیرت کی بات ہوگی کہ یہ ٹوٹا ہرگز نہیں تھا، میں عام طور ایسا بیٹ استعمال کرتا ہوں جس کا ہینڈل باریک اور اس میں لچک ہوتی ہے، اس میں تھوڑا سا خم آیا تھا جسے ٹھیک کرلیا۔

دلچسپ بات ہے کہ اننگز کے دوران میں نے اس بیٹ کو تبدیل کرکے دوسرا منگوایا لیکن بیٹنگ میں تھوڑی مشکل پیش آئی، پانی کے وقفے میں احمد شہزاد سے کہا کہ پہلے والا ہی واپس دے جاؤ، پھر اسی سے سنچری مکمل کی، اس سفر میں معین علی اور عادل رشید کو 5 چھکے جڑنے کیلیے بھی یہی بیٹ استعمال کیا جسے مبصرین میرا لکی بیٹ قرار دے رہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے