پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

polصوبہ سندھ کے 8 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔

پنجاب کی 2 ہزار 696نشستوں میں سے 176 کےغیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن نے اب تک 80 نشستیں حاصل کیں۔ پنجاب میں 78 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ فنگشنل نے دو ، دو نشستیں حاصل کیں۔

پنجاب کی 1118 میٹروپولیٹن کمیٹیوں میں سے 147کے نتائج موصول ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے 64نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 67آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف نے 12 ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے 2،2 نشستیں حاصل کیں۔

سندھ کی ایک ہزار70 نشستوں میں سے194 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کو 158نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے ۔ سندھ میں 32 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ جے یوآئی ف نے3،پیپلزپارٹی ورکر نے ایک نشست حاصل کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے