پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔
ٹیسٹ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جو اسے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 178 رنز کی جیت کی صورت میں ملی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ سیریز جیت کے اپنے کامیاب کپتان مصباح الحق کو کیر یئر کی ممکنہ طور پر الوادعی سیریز میں جیت کا تحفہ دینا چاہتی ہے۔
41سالہ مصباح الحق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔وہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں