چترال میں شدید بارش اور برفباری نے راستوں کو بند کردیا ہے ۔کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ بچوں اور خواتین کو ٹھٹھرتی سردی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔
چترال شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ موسم کی تبدیلی سے لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے ۔ زلزلے میں بے گھر ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
لواری ٹنل پر شدید برف باری سےگاڑیوں پھنس گئیں،اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کی وجہ سے یخ بستہ ہواوں میں کھڑے مسافروں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بابوسرٹاپ،نانگہ پربت، بٹوگا ٹاپ کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھتی جارہی ہے