انتہا پسندی کے خلاف انڈین کانگریس کا احتجاجی مارچ

baharatبھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف ملک کے ادبی حلقوں کے بعد سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بھی احتجاجی مارچ کیا ہے۔

احتجاجی مارچ کی قیادت سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے کی،اس موقع پرسونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ حکومت عدم برداشت کو ہوا دے رہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کاروائیوں کے خلاف حزب اختلاف جماعت کانگریس نے پارلیمنٹ ہاؤس سے ایوان صدر تک مارچ کیا، کانگریس نے عدم برداشت اور پر تشدد کاروائیوں کے خلاف صدر کو یادداشت پیش کی

احتجاجی مارچ کے راستے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور بھاری نفری تعینات کر کے پولیس نے رکاوٹیں بھی کھڑی کی تھیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے