کراچی:جماعت اسلامی،پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن مل کرلڑیں گی

sssکراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہوگیا،شہر کی 80 فیصد یونین کمیٹیز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ،حافظ نعیم اور علی زیدی میئرشپ کے امیدوار، جس جماعت کے چیئرمین زیادہ ہوئے، میئر اُسی کا ہوگا،معاہدہ طےپاگیا۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا معرکہ سر کرنے کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملالیا، سلوگن ہے "آو بدلیں اپنا کراچی” اور شہر کی80 فیصد سے زائد یونین کمیٹیوں پر مشترکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے۔جہاں انتخابی نشان ترازو ہوگا یا بلا،میئر شپ کیلئے حافظ نعیم جماعت اسلامی ، جبکہ علی زیدی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ،میئر کیلیے جو جیتا وہی سکندر کا فارمولا طے پایا ہے ۔

جس پارٹی کے زیادہ چیئرمین منتخب ہوں گے کراچی کا میئر اسی کا ہوگا ۔ حافظ نعیم اور علی زیدی جمعرات کو پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کریں گے۔

سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بعد جماعت اسلامی نے 116 چیئرمین اور 113 وائس چیئرمین کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے جبکہ تحریک انصاف نے بھی 89 چیئرمین اور 88 وائس چیئرمین کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اتحاد کا فیصلہ کراچی کے شہریوں کی خواہش پر کیاہے ،جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہر کی دواہم سیاسی جماعتوں کا اتحادمتحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ہوں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے