سن 2014 کے شروع سے امریکہ نے یوکرین کی جنگی صلاحیت بڑھانے پر چھبیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر صرف کر چکا ہے۔
اس بارے میں وزیر دفاع برائے عالمی سلامتی الیسا سلاٹکن نے اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم یوکرینی فوجیوں کی تربیت، یوکرین کو سامان کی فراہمی اور یوکرین کے مغربی صوبہ لووو میں مشترکہ امریکہ یوکرین فوجی مشقوں کے انعقاد پر صرف کی گئی۔ سلوٹکن نے کہا کہ امریکہ کا مقصد یوکرین کی فوج میں اصلاح کے لیے زمین ہموار کرنا اور ملک کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
ساتھ ہی موصوفہ نے کہا کہ امریکہ یوکرین کی فوجی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ ماہ نومبر کے شروع میں یورپ میں متعین امریکی افواج کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ پنٹاگون یوکرینی فوجیوں کے چھہ دستوں کو تربیت دے گا، تربیت دینے کا کام صوبہ لووو میں واقع ایک فوجی اڈے پر کیا جائے گا۔
امریکہ کے علاوہ پولینڈ، کینیڈا اور برطانیہ نے بھی اپنے فوجی انسٹرکٹروں کو یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔