ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، بڑے شہروں میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کا تبادلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے 16 شہروں میں گریڈ 16 تا 9 تک کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے، جن ریجنز میں تبادلیے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی گریڈ 16 سے 9 تک کے افسران و اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 16 سے 9 تک کے 726 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جب کہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں گزشتہ ماہ ایف بی آر کے چیئرمین کو تبدیل کرتے ہوئے شبر زیدی کو نیا چیئرمین بنایا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے انہوں نے اور چیئرمین شبر زیدی نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے