برازیل میں منشیات کا اسمگلرچوہا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

RATبرازیل میں جیل انتظامیہ نے ایک چوہے کو جیل کے اندر منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

دنیا بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں اور منشیات مافیہ اس کی اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقےڈھونڈتی رہتی ہے تاکہ اپنے اس کالے دھندے سے خوب پیسے بنائے جائیں لیکن برازیل کی جیل میں منشیات اسمگلنگ کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

برازیل کی جیل میں حکام نے ایک چوہے کو رنگے ہاتھوں جیل کے اندر موجود سیل میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے پکڑالیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں موجود قیدی ایک سیل سے دوسرے سیل میں منشیات پہنچانے کے لیے چوہے کا استعمال کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے چوہے کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی تھی جب کہ قیدی چوہے کی دم پر منشیات کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ باندھ کر چھوڑ دیا کرتے تھے جن کو چوہا با آسانی مطلوبہ جگہ پر پہنچاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے اور جیل میں موجود کیمروں کے ذریعے پتالگایا جارہا ہے کہ کس نے اس چوہے کو تربیت دی تھی تاہم جیل انتظامیہ نے اس چھوٹے سے منشیات اسمگلرکو پکر کر جیل کے باہر چھوڑدیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے