نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی، اب چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی۔

نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ شریف فیملی کے افراد نے جیل میں نوازشریف کے ساتھ وقت گزارا۔

ملاقات کے بعد مریم نواز نے سوشل میڈیا پربیان جاری کیا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اور اب بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی قائم کردہ رہبر کمیٹی نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کی طرف سے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے