فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبل کی بچے سے زیادتی کی کوشش، شہری مشتعل ہوگئے،چوکی کا گھیراﺅ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات فیصل آباد کے علی ٹاﺅن میں ایک پولیس اہلکار شفقت نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی جس کا اہل علاقہ کو پتا چل گیا
لوگوں نے غصے کے عالم پولیس چوکی گھیراﺅ کرلیاا ور وہاں تمام اہلکار شہریوں کے ڈر سے وہاں سے بھاگ نکلے اور شہریوں نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس سے سرگودھا روڑ بلاک ہوگئی اور اس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
واقعہ کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں اسکی چوکی میں بھی بند کردیا گیا ہے