ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں احسن اقبال کے ساتھ لاہور جارہے تھے، نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور جاتے ہوئے ٹول پلازہ پر روکا اور انہیں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

بعدازاں نیب نے اپنے اعلامیے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کی تصدیق بھی کردی تھی۔

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شاہد خاقان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا جمعرات کو نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے