پریانکا چوپڑا امریکی شہری کو دل دے بیٹھیں

paryankaسابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی شہری کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہی نہیں اداکارہ نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جب کہ اداکارہ کے فلمی کیرئیر میں کئی معاشقے بھی خبروں کی زینت بنے جس میں اداکار اکشے کمار، شاہد کپور اور ماڈل اسیم مرچنٹ شامل ہیں تاہم اب پریانکا چوپڑا امریکی شہر لاس اینجلنس میں امریکی شہری کے ساتھ کئی بار دیکھی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی شہری کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں، اداکارہ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود امریکی شہری کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا جب کہ بالی ووڈ کی جنگلی بلی نے امریکی شہری سے شادی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا میں اپنے پروگرام کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے