مصباح کا بی پی ایل سے معاہدہ

playپاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے رنگ پور کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

ای ایس پی این کرک انفو سے گفتگو میں مصباح نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ابھی مزید کھیلنا چاہتا ہوں اور خود کو موٹیویٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ فٹنس برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ اس لیے کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں۔’

مصباح کے علاوہ شعیب ملک، شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر سمیت 16 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

حال ہی میں مصباح کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں 2-0 سے شکست دی ہے جس کے بعد گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگز میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مصباح نے 2012 کے بعد سے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں حصہ نہیں لیا تاہم وہ قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اور غیر ملکی لیگز میں کھیلتے رہے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں کے برعکس مصباح پاکستان کی نمائندگی صرف ٹیسٹ میچوں میں کرتے ہیں جس کے باعث آئندہ سال انگلینڈ کے دورے تک خود کو فٹ رکھنے کے لیے ٹیسٹ کپتان کو قائداعظم ٹرافی، بی پی ایل اور دیگر ٹورنامنٹس کھیلنے ہوں گے۔

مصباح کا کہنا ہے کہ وہ اس کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسے مزید کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ، سات، آٹھ ماہ تک مسابقتی کرکٹ کھیلے بغیر اچانک دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا مشکل ہوتا ہے، اس دورانیے میں خود کو موٹیویٹ رکھنا پڑتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے