کراچی میں ریفرنڈم کروایا جائے.

خدارا کراچی کو وفاق اپنی تحویل میں لے کر اسکا ١٥ سالہ ترقیاتی منصوبہ بنائے،

وفاق خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،

سیوریج کا جدید اور مربوط نظام تشکیل دیا جائے ،

کچرا اٹھانا اور اسکی ری سائیکلنگ تک کا ایک جا مع نظام بنایا جائے ،

شہر میں صرف اور صرف ایک سوک اتھارٹی ہو ، باقی تمام ادارے اس اتھارٹی میں ضم کیے جائیں،

کنٹونمنٹ کے اداروں کے انضمام کے لئے عسکری قیادت کو اعتماد میں لیکر لا ئحہ عمل بنایا جائے

منتخب میئر کو مکمل اورجا مع اختیارات کے ساتھ تمام شہری امور کا سربراہ بنایا جائے

کے الیکٹرک کو میئر کو جواب دہ کیا جائے ،

کراچی کی پولیس کو وفاق کے زیر انتظام کیا جائے اور کراچی کے لئے علیحدہ آئی جی کا تقرر کیا جائے ،

سیاسی مصلحتوں کو خاطر میں لاے بغیر صرف اور صرف کراچی کی بہتری کے لئے سوچا جائے گزشتہ ١٠ سالوں سے کراچی پر حکمرانی کرنے والوں کی کارکردگی اس بات کی غماز ہے کہ یہ حکمران کراچی کے زمینی حقائق سے نہ صرف نہ بلد ہیں بلکہ انہیں کراچی سے کوئی سروکار نہیں لہٰذا اگر ان تمام امور پر عوامی رائے درکار ہو تو "ریفرنڈم” کر واکر آئینی تقاضہ پورا کیا جائے.

خدارا کراچی کو تباہ ہونے سے بچایا جائے !

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے