حکومتی منصوبے دیکھ کردنیاہنس رہی ہے کہ بھوکے ننگےلوگوں کی ترجیحات کیاہیں: خورشید شاہ

khقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبے دیکھ کر دنیا ہنس رہی ہے کہ بھوکے ننگے لوگوں کی ترجیحات کیا ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ایک دو شہروں میں ترقی ہوگئی تو سب ٹھیک ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ 35ارب 100 ارب تک پہنچ گیا لیکن کوئی پوچھنے والانہیں، ان منصوبوں کو دیکھ کر دنیا ہنس رہی ہےکہ بھوکے ننگے لوگوں کی ترجیحات کیا ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سوات آپریشن کے متاثرین کو 3ماہ میں بحال کردیا لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت کو برا بھلا کہا گیا، ہم نےانتخابات میں عوام کےفیصلے پر سرتسلیم خم کیا لیکن بنوں میں گزشتہ 2برس سے لوگ اب بھی آئی ڈی پیز کے طور پر رہ رہے ہیں، چترال ، بونیر، دیر سب پاکستان ہے، وہاں کے بچوں کا بھی حق ہےکہ انہیں لاہور جیسی سہولیات ملیں، اورنج ٹرین سے کسی کا پیٹ نہیں بھرے گا، زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگ شدید مشکل میں ہیں، وزیر اعظم ایک رات کھلے آسمان تلے گزار کر دکھائیں، حکومت اپنی تشہیر کے پیسوں کو ان پر لگائے۔ خیبرپختونخوا حکومت بھی اپنےعلاقوں پر توجہ دے اور وزیراعظم بھی وہاں جائیں، وزیر اعظم زلزلہ زدہ علاقوں میں 3دن کیمپ لگائیں، دیکھیں کیسے مسائل حل ہوتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے