بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

بھارت کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔

گزشتہ روز بھارتی یوم آزادی کو پوری دنیا نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جو بھارت سے برداشت نہ ہوسکا، اس کے نتیجے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری رہی اور پاک فوج کا ایک اور جوان شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قوم کے ایک اور بیٹے نے شہادت حاصل کرلی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جن میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارت کی طرف سےکنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی طرف سے لیپا اور بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نائیک تنویر احمد، لانس نائیک تیمور احمد اور سپاہی رمضان شہید ہوئے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

دفترخارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی خطے کیلئے خطرہ ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے