امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیے

واشنگٹن: امریکی محکمہ قانون نے پکڑے گئے ایرانی آئل سپر ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیے۔

2.1 ملین بیرل آئل لے جانے والے ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کو 4 جولائی کو ملک شام کی طرف غیر قانونی سفر کے الزام میں پکڑا گیا تھا جب کہ جمعہ کے روز جبرالٹر کی عدالت نے ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کو چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔

ایران نے اپنے آئل ٹینکر کے پکڑے جانے کو غیر قانونی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گریس ون کے پکڑے جانے کے 2 ہفتے بعد 19 جولائی کو ایران نے برطانوی پرچم بردار جہاز اسٹینا امپیرو کو آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیا۔

ایران نے دعویٰ کیا کہ برطانوی جہاز نے بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تاہم ایران کی اس کارروائی کو انتقامی کارروائی سمجھا جارہا ہے۔

واشنگٹن نے دعویٰ کیاہےکہ بین الاقوامی اقتصادی ایمرجنسی ایکٹ، بینک فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی قوانین کی بنیاد پر وہ ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کو قبضے میں لے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ واشنگٹن کی جانب سے ایک اکاؤنٹ سے 9 لاکھ 95 ہزار ڈالر بھی قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ اکاؤنٹ ایک نامعلوم امریکی بینک میں ہے جو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کاروبار اور دیگر کارروائیوں سے منسلک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے گارڈز کو بیرونی دہشت گرد تنظیم کے طور پر بھی نامزد کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے