ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا: مرکزی بینک

کراچی: مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ زرمبادلہ کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے