ٹرمپ کی مودی سے گفتگو، کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گِڈلے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ 16 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

صدرٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو میں بھی کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے