اماراتی خاتون کی جانب سے طلاق مانگنے کی انوکھی وجہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون کی جانب سے طلاق مانگنے کا انوکھا مقدمہ سامنے آیا ہے۔

یوں تو اکثر جھگڑوں اور ذاتی ناپسندیدگی اور محبت نہ ہونے کے باعث شادی شدہ جوڑوں کو الگ ہوتے دیکھا گیا ہے لیکن اماراتی بیوی نے تو شوہر کی جانب سے حد سے زیادہ محبت کرنے پر طلاق کا مطالبہ کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، انہیں شوہر کی حد سے زیادہ محبت کھٹکنے لگی اور وہ طلاق کیلئے شریعت عدالت سے رجوع کرلیا۔

خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر کچھ کہے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں، کھانا بھی پکاتے ہیں، صرف یہی نہیں وہ انتہائی اطاعت گزار بھی ہیں اور کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے نہ ہی کوئی بحث کرتے ہیں۔

خاتون کے مطابق شوہر کی انہی عادتوں کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔

عدالت میں شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہر طرح سے اپنی بیوی کا خیال رکھیں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے جبکہ انہیں کئی دوستوں اور رشتے داروں نے بیوی کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے کا کہا تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

خاتون کے شوہر نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دیں جبکہ عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے