وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کیا اور بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کو ہر قیمت پر روکا جانا ضروری ہے، بھارت ایل او سی پر کوئی غیرقانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے لہٰذا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری کارروائی کرے۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی صورتحال کو قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کا خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کرسکتا ہے: وزیراعظم
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، کچھ دہشت گرد جنوبی بھارت میں بھی داخل ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایسے دعوے متوقع تھے۔

وزیراعظم پاکستان نے لکھا عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے