درد کو زائل کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پین کلرز وقتی طور سکون بخش ثابت ہوتے ہیں لیکن ان کے کئی مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں۔
امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق زیادہ تر درد کش ادویات ایک طرف تو جسم کے مدافعت نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں تو دوسری طرف انسان کی خوشی کے جذبات بھی چھین لیتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درد کش ادویات بالخصوص گولیوں میں پایا جانے والا عنصر اسٹا مائنو فین انسانی جسم میں موجود محسوس کرنے کی حس کو متاثر کرتا ہے اور یہ ہر طرح کی پین کلرز میں اہم ترین جز کی صورت میں موجود ہوتا ہے