زلزلہ زدہ علاقوں میں برفباری،متاثرین کی مشکلات ناقابل برداشت ہوگئیں

barafخیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفےجاری ہے ،جس کے باعث متاثرین زلزلہ کی مشکلات ناقابل برداشت ہونے لگی ہیں ،ملالہ یوسف زئی نے امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مزید کچھ کرنے کی اپیل کی ہے۔

زلزلہ متاثرہ علاقوں میںبارش اور برفباری سے پیدا مشکلات کے باوجود پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے تاہم صحت کی سہولیات سخت موسم کی وجہ سے ناکافی ثابت ہورہی ہیں ،مالاکنڈ سمیت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آج بھی برفباری جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متاثرین بھیگے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ، منفی درجہ حرارت نے متاثرین کی مشکلات بڑھادی ہیں ۔ بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ زلزلہ متاثر علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے جمعہ تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے ، زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،متاثرین کھلےآسمان تلے پڑے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،بےگھرمتاثرین کھلےآسمان تلے پڑے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نےکہاہے کہ شدید بارشوں نے زلزلہ متاثرین کے حالات مزید خراب کر دیےہیں۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ شانگلہ اورسوات کے زلزلہ متاثرین کی خبرلیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے