اسرائیلی طیاروں کا لبنان میں فلسطینی بیس پر حملہ

بیروت: اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان میں فلسطینی بیس پر حملہ کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کی سرحد کے ساتھ مشرقی لبنان میں واقع فلسطینی بیس پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے پیر کی صبح یکے بعد دیگر تین حملے کیے جو شام کے حمایت یافتہ لبریشن آف فلسطین کے طور پر پہچانے جانے والے گروپ کے بیس پر کیے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرے کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔

لبنانی فوج نے اسرائیل کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دونوں ڈرونز اسرائیل کے تھے جنہیں تباہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے