’نومبر اور دسمبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں‘

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے رواں برس نومبر اور دسمبر میں پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

راولپنڈی آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 23 دن سے ہٹلر اور خون خوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے نوجوانوں کی جدوجہد کرے گی، سلامتی کونسل نے مسئلے کا حل نہیں کیا، اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، آج ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ذہنی پستی کا شکار نریندر مودی اس کے رستے میں ایک ہی رکاوٹ ہے اور پاکستان ہے، مودی کو افغانستان اور دیگر ممالک جانے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں چاہیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 جنگیں ہو چکی ہیں یا ہونے کے قریب پہنچ کرواپس لوٹے ہیں، نومبر دسمبر بہت مشکل ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، تمام اختلاف ختم کر کے ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے