سعید کو اکیڈمی چلانے کی اجازت مل گئی

saeedپاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کو فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں اپنی کرکٹ اکیڈمی چلاتے رہنے کی اجازت مل گئی۔

منگل کو یہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں اصولی طور پر طے پایا کہ اجمل کو اکیڈمی چلانے کی اجازت دے دی جائے مگر یونیورسٹی قوانین کے تحت اکیڈمی کے زیر استعمال زمین اجمل کو الاٹ نہیں کی جا سکتی۔

یونیورسٹی ترجمان ڈاکٹر جلال عارف نے بتایا کہ یونیورسٹی کی زمین پر اکیڈمی چلانے پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن یہ زمین اجمل کو الاٹ نہیں کی جا سکتی۔

ڈاکٹر جلال نے بتایا کہ اتوار کو اسی اکیڈمی میں سعید اجمل الیون اور ڈی سی او الیون کے درمیان ایک دوستانہ میچ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے