سہہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور، چینی اور افغان وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد

سہہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی اور افغان ہم منصبوں کا نور خان ائیربیس پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں چینی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ وانگ ژی جب کہ افغان وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان سے پورا خطہ ترقی کرے گا، قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے