شمالی ناروے کے سمندر سے انوکھی مچھلی پکڑی گئی ۔

شمالی ناورے کے سمندر سے ایک سترہ سالہ ماہی گیر نے دنیا کی عجیب و غریب اور اپنی طرز کی واحد مچھلی پکڑ لی ۔

نوجوان ماہی گیر آسکر لنڈال گہرے پانیوں میں ایک مخصوص مچھلی کا شکار کیا کرتا تھا جو سمندر کے اس حصہ کے گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے ، تاہم اس مرتبہ اس کا شکار اس کیلئے اور دنیا بھر کے سمندری حیات کے ماہرین کیلئے انوکھا ثابت ہوا ہے ۔

گہرے پانیوں سے جب نوجوان ماہی گیر نے اپنا جال نکالا تو اس مین مخصوص مچھلیوں کے ساتھ ایک انوکھی مچھلی بھی موجود تھی جس کے سر پر بہت بڑی آنکھیں تھیں ۔ مچھلی کو ناروے کے سمندری حیات کے ادارے نے حاصل کر لیا ہے تاکہ اس انوکھی مخلوق کی جانچ کی جا سکے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے