واٹس ایپ کے اسٹیٹس اب فیس بُک پر بھی شیئر کیے جا سکیں گے

واٹس ایپ کا نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے فعال کردیا جائے گا جس میں صارف اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بُک پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ’واٹس ایپ‘ آئے دنوں نئے اور جدید فیچر متعارف کروارہی ہے جس سے ان کے صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کو آزما رہی ہے جس میں اب واٹس ایپ پر ڈالے جانے والے اسٹیٹس کو صارف فیس بُک کے اسٹیٹس پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے فعال ہوجائے گا۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق وہ صارفین کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا ذاتی ڈیٹا اس فیچر سے محفوظ رہے گا، واٹس ایپ پر اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد اسے فیس بُک کے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا اور ایسا کرنے سے کسی بھی صارف کی اکاؤنٹ کی معلومات فیس بُک یا دوسری ایپ کو نہیں دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے ہوگا جبکہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن میں موجود ہے۔

نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کے پاس واٹس ایپ کا اُڈیٹڈ ورژن ہونا ضروری ہے جب کہ اس کو استعمال کرنے کے لیے صارف اپنے واٹس ایپ کے ’مائی اسٹیٹس‘ کے سیکشن میں جاکر مزید کا آپشن دبائیں گے جہاں اسٹیٹس کو فیس بُک پر شئیر کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے