ہفتہ : 21 ستمبر 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]سعودی عرب پر حملے روک رہے ہیں، حوثی باغيوں کا اعلان[/pullquote]

يمن ميں متحرک حوثی باغيوں نے سعودی سرزمين پر تمام حملے روکنے کا اعلان کيا ہے۔ اپنے ملک ميں جنگ کے خاتمے کی غرض سے يہ اعلان جمعے کی شب کيا گيا۔ حوثی باغيوں کی سياسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنی تقرير ميں کہا کہ وہ اميد کرتے ہيں کہ ان کے اس فیصلے کے رد عمل ميں رياض حکومت بھی کشيدگی ميں کمی کے ليے اقدامات کرے گی۔ المشاط کی تقرير يمن پر حوثی باغيوں کی چڑھائی کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعے کو ملیشیا کے اپنے ہی المصيرہ ٹيلی وژن پر نشر کی گئی۔

[pullquote]حملہ کرنے والا ملک خود ميدان جنگ بن جائے گا، ايران[/pullquote]

ايرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ايران پر حملہ کرنے والا کوئی بھی ملک خود ميدان جنگ بن جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ميجر جنرل حسين سلامی نے ہفتے کو اپنے بيان ميں کہا کہ ان کا ملک کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے ليے تيار ہے۔ سلامی نے خبردار کيا کہ ايرانی سرزمين پر کسی بھی قسم کی جارحيت کو برداشت نہيں کيا جائے گا۔ سعودی عرب کی تيل تنصيبات پر حملوں کے تناظر ميں ان دنوں خلیج فارس میں شدید کشيدگی پائی جاتی ہے۔

[pullquote]چين اور سولومن جزائر کے مابين سفارتی تعلقات قائم[/pullquote]

تائيوان سے ڈپلومیٹک روابط ختم کرنے کے بعد بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست نے سولومن جزائر نے چين کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر ليے ہيں۔ ہفتے کو سامنے آنے والی اس پيش رفت پر چينی وزير خارجہ وانگ يی نے کہا کہ وہ جلد ہی باقاعدہ دو طرفہ تعلقات کے قائم ہونے کی اميد رکھتے ہيں۔ سولومن جزائر کے وزير خارجہ جرمیا مانیلے نے اس مناسبت سے کہا ہے کہ يہ فيصلہ قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کيا گیا ہے۔ اس پيشرفت کے بعد اب دنيا ميں صرف پندرہ ممالک بچے ہيں، جو تائيوان کو ايک باقاعدہ رياست کے طور پر تسليم کرتے ہيں جبکہ چين، تائيوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔

[pullquote]امريکا مزيد فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا[/pullquote]

امريکا نے رياض حکومت کی درخواست پر اپنے مزيد فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا اعلان کيا ہے۔ وزير دفاع مارک ايسپر نے جمعے کی شب بتايا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ميں اضافی امريکی دستوں کی تعيناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے بقول امريکی دستے وہاں دفاعی مقاصد کے ليے بھيجے جا رہے ہيں۔ امریکی فیصلہ سعودی عرب ميں تيل کی تنصيبات پر حملوں کے تناظر ميں کیا گیا ہے۔ وزير دفاع نے کہا کہ تمام شواہد اسی طرف اشارہ کرتے ہيں کہ ان حملوں ميں ايران کا ہاتھ تھا، تاہم ایران ان الزامات سے انکار کرتا ہے۔

[pullquote]مصر ميں صدر السيسی کے خلاف مظاہرے[/pullquote]

مصری دارالحکومت قاہرہ سميت کئی ديگر شہروں ميں جمعے کی رات سينکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کيے۔ عينی شاہدين کے مطابق يہ مظاہرے انٹرنيٹ پر دی گئی ايک کال پر کيے گئے اور ان کا مقصد حکومت کی مبينہ بدعنوانی پر احتجاج ريکارڈ کرانا تھا۔ مظاہرين نے صدر عبدالفتاح السيسی کے استعفے کا مطالبہ کيا۔ پوليس اور سکيورٹی دستوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی۔ مصر ميں سياسی مخالفین کے خلاف السيسی کے کريک ڈاؤن کے سبب حاليہ برسوں ميں عوامی مظاہرے کم ہوگئے.

[pullquote]امريکی صدر پھر الزامات کی زد ميں[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے يوکرائن کے نئے صدر سے اس سال موسم گرما ميں يہ درخواست کی تھی کہ وہ سابق امريکی نائب صدر جو بائیڈن کے بيٹے کے حوالے سے تحقيقات کريں، جو ايک يوکرائنی گيس کمپنی ميں ملازمت کر رہا تھا۔ مبينہ طور پر يہ گفتگو ايک ٹيلی فون کال پر ہوئی تھی۔ اس بات کا انکشاف ايک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کيا ہے۔ ٹرمپ مخالف سابق امريکی نائب صدر نے اس اسکینڈل پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے صدر ٹرمپ کی جانب سے طاقت و اختيارات کا ناجائز استعمال قرار دیا ہیں.

[pullquote]تحفظ ماحول کے ليے بڑا عالمی مظاہرہ[/pullquote]

تحفظ ماحول کے ليے گزشتہ روز پاکستان سميت دنيا بھر ميں مظاہروں میں حصہ لیا۔ منتظمين کے مطابق تقريباً چار ملين افراد نے اپنے اپنے شہروں ميں باہر نکل کر احتجاج ريکارڈ کرايا ۔ يوں اسے تحفظ ماحول کے ليے سب سے بڑا احتجاج قرار ديا جا رہا ہے۔ ’کلائيميٹ اسٹرائيک‘ کے عنوان سے کيے گئے ان مظاہروں کا مقصد حکومتوں پر مزيد اقدامات کے ليے دباؤ بڑھانا تھا۔ تحفظ ماحول کے موضوع پر ايک علامت کے طور پر ابھرنے والی ٹين ايجر گريٹا تھونبرگ اقوام متحدہ ميں ايک يوتھ سمٹ ميں شرکت کر رہی ہیں.

[pullquote]فيس بک نے ہزارہا ايپليکيشنز بند کر ديں[/pullquote]

سماجی رابطوں کی ويب سائٹ فيس بک نے ہزاروں ايپليکيشنز معطل يا بند کر دی ہيں۔ يہ اقدام ’کيمبرج ايناليٹيکا اسکينڈل‘ سے متعلق تحقيقات کے تناظر ميں اٹھايا گيا، جس ميں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق رائے عامہ کو ايک مخصوص سمت ميں لے جانے کے ليے صارفين کا ڈيٹا استعمال کيا گيا، جو کہ پرائيويسی قوانين کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آتا ہے۔ خارج کردہ ايپس قريب چار سو مختلف ڈيويلپرز کی ہيں۔ امريکی اخبار نيو يارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بند کردہ ايپليکيشنز کی تعداد انہتر ہزار بتائی ہے۔

[pullquote]برطانيہ میں لیبر پارٹی کا سالانہ اجلاس[/pullquote]

برطانيہ میں حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس جاری ہے۔ جنوب مشرقی ساحلی شہر برائٹن ميں جاری اس اجلاس ميں پارٹی کے قريب پانچ لاکھ ارکان ميں سے تيرہ ہزار کی شرکت متوقع ہے۔ پانچ روز تک جاری رہے والے اس اجلاس ميں پارٹی کے رہنما جيريمی کوربن کی بريگزٹ پاليسی بالخصوص بحث و مباحثے کا سبب بنے گی۔ رائے عامہ کے تازہ ترين جائزوں کے مطابق فوری اليکشن کی ممکنہ صورت ميں ليبر پارٹی تيسری پوزيشن پر آ سکتی ہے۔

[pullquote]افغانستان ميں دھماکوں و حملوں کا سلسلہ جاری[/pullquote]

افغانستان ميں سڑک کنارے پھٹنے والے ايک بم کے نتيجے ميں دو افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ واقعہ صوبہ قندھار ميں جمعے کو پيش آيا اور مرنے والے دونوں عام شہری تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحيمی کے مطابق اس بم حملے ميں پانچ ديگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ دريں اثناء کابل پوليس کے ترجمان فردوس فرامانز نے بتايا کہ جمعے کی شب دارالحکومت ميں بھی دو بم دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔ افغان طالبان نے کابل ميں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔

[pullquote]ميونخ جرمنی ميں ’اکتوبر فيسٹ‘ شروع[/pullquote]

دنيا کا سب سے بڑا بيئر فيسٹول آج سے جنوبی جرمن شہر ميونخ ميں شروع ہو رہا ہے۔ ’اکتوبر فيسٹ‘ کے نام سے مشہور يہ سالانہ تہوار چھ اکتوبر کو اختتام پذير ہو گا۔ يہ اس فيسٹول کا 186 واں ايڈيشن ہے۔ پچھلے سال اکتوبر فيسٹ ميں دنيا بھر سے چھ اعشاريہ تين ملين افراد نے شرکت کی تھی ۔ منتظمين کو توقع ہے کہ اس بار اس سے بھی زيادہ لوگ فیسٹیول ميں شریک ہوں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے