گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں

لاہور: بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتار ہونے سے بچ گئیں۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے رابی پیرزادہ کے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ورانٹ منسوخ کردیے۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف وائلڈ لائف نے چالان بھی پیش کررکھا ہے۔

گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گلوکارہ کی غیر موجودگی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے
بعدازاں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاون لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے