سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکی چینل کو انٹرویو

امریکی چینل سی بی ایس کے پروگرام ” 60 منٹ” میں نورہ او ڈونل کو دیئے گے انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے اس بیان سے اتفاق کیا کہ جو ایران نے کیا وہ اعلان جنگ ہی تھا ، شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ آرمکو پر حملہ صرف سعودی عرب پر حملہ ہی نہیں تھا بلکہ یہ پوری دنیا کی توانائی کی فراہمی کے دل پر حملہ تھا ، اور عالمی برادری کو ایران کی طرف سے عالمی معیشت کو لاحق خطرے کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے –

انہوں نے مزید کہا کہ آرمکو پر حملہ ایران کی بے وقوفی تھا کیونکہ اس سے دنیا کی صرف 5 فیصد تیل کی فراہمی کو نشانہ بنایا گیا –

شہزادے کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ سیاسی حل کے حامی ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین جنگ عالمی معیشت کی تباہی کا باعث بنے گی ، ایران کے حملے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ بے وقوف ہیں اور انھوں نے اپنے عمل سے یہی ثابت کیا –

انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب ایک براعظم ہے جس کا حجم مشرقی یورپ سے بڑا ہے ، آرامکو پر حملے کو نہ روکنا ہماری ناکامی تھی ”

شہزادہ محمد بن سلمان نے متنبہ کیا کہ اگر دنیا ایران کو اس کے موزوم مقاصد سے روکنے کے لئے تیار نہیں ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں نا قابل بیان اضافہ ہو جائے گا ، اگر دنیا ایران کو روکنے کے لئے واضح پوزیشن اختیار نہیں کرتی ہے تو تناو میں مزید اضافہ دیکھے گی –

انہوں نے یمن کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ایران حوثی ملیشیا کی حمایت روک دے تو مسلے کا سیاسی حل آسانی سے نکل سکتا ہے ، آج ہم یمن میں سیاسی حل کے لئے تمام آپشنز اور اقدامات کا راستہ کھولتے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ آج ہی ایسا ہو جائے بجائے کل کے ” –

سعودی صحافی جمال خاشوگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جمال خاشوگی کا قتل بہت تکلیف دہ ہے ، اور میں اس کے لئے ہم سب کو ذمہ دار سمجھتا ہوں ، انہوں نے پرزور لہجے میں کہا کہ اس معاملے میں انصاف اپنا راستہ خود اختیار کرے گا –

محمد بن سلمان کا سی آئی اے کے اس دعوے کا کہ خاشوگی کا قتل ان کے حکم پر ہوا کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی ثبوت انکے پاس ہے تو انہیں اسے پبلک کر دینا چاہیئے –

حکومتی قید میں موجود انسانی حقوق کی ایکٹویسٹ سعودی خواتین پر دوران قید تشدد پر پوچھے گے سوال پر شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ” اگر یہ درست ہے تو یہ بہت ہی گھناؤنی بات ہے میں ذاتی طور پر اس معاملے کو فالو اپ کروں گا ” –

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بحیثیت قوم کے قائد کے مجھے ہر دن ہمیشہ پر امید رہنا چاہیئے –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے