کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا: : وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہےکہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔

اسلام آباد میں پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی ، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستوں خیراں ہے، کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبہ ڈاکٹر، انجینئر دیگر شعبے اختیار کرسکیں گے، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جس سے طالب علم وکیل اور ڈاکٹر بن سکیں، حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالب علم صرف امام مسجد نہیں ہر ملازمت کے لیے اہل ہو، نہ کوئی مدارس کو چھیڑ رہاہے اور نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کے خلاف آرہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے