پورے گھر کو کنٹرول کرنے والا لکڑی کا ڈسپلے

ٹوکیو: اب وہ وقت آچکا ہے کہ رابطے اور کمپیوٹر نظام عام فرنیچر اور گھریلو اشیا میں سرایت کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں جاپانی کمپنی نے موئی نامی ایک ڈسپلے بنایا ہے جو لکڑی سے بنے ایک فٹ اسکیل کی مانند لگتا ہے۔

موئی ڈیزائن، جدت اور ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو بالخصوص امریکا، یورپ اور جاپان کے گھروں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ لکڑی سے بنا یہ ڈسپلے درحقیقت الیکٹرونک کنٹرول سسٹم ہے جس پر ہر طرح کا ڈیٹا ظاہر ہوتا رہتا ہے۔

ٹچ ڈسپلے کا حامل موئی گھر کے بچوں کا رابطہ والدین کے فون سے رکھتا ہے اور گھر والے ٹیکسٹ کے ذریعے اس ڈسپلے پر اپنی ہدایات بھی بھیج سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈیڑھ فٹ لمبی اسی پٹی کے ذریعے گھرکو ٹھنڈا گرم رکھنے کا نظام، روشنیوں کو کھولنے، بند کرنے اور مدھم رکھنے کا سسٹم اور دیگر لوازمات موجود ہیں۔ یہ خبریں بھی دکھاتا ہے اور موسم کا حل بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعے وائس میل سے صوتی پیغامات بھی بھیجے اور وصول کیے جاسکتے ہیں۔

گوگل اسسٹنٹ کی شمولیت کے اس سے بعد سرچ انجن کی معلومات اور دیگر ہدایات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ موئی ایک کِک اسٹارٹر کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے آپ بطور کیلنڈر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ گھر کے ہر فرد یا دوست کی سالگرہ کی تاریخ بھی یاد رکھتا ہے۔

اسے آپ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے