آسان ریمڈیز

ہر کسی کو یہ تمنا ہوتی ہے کہ ہمارا گھر خداوند کریم کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرا ہو ۔ پرسکون خوشیوں سے بھرپور اور بدنظروں کی نظروں سے دور۔

آج میں اپنے تمام ہی بہن بھائیؤں کو وہ چھوٹی چھوٹی ریمڈیز بتاؤں گی جس کی وجہ سے آپ سب کا گھرانہ سکون اور خوشیؤں کی علامت بن جائے گا۔

[pullquote]نوٹ : جس طرح بتایا جارہا ہے اسی کو فالو کیجئے گا ۔[/pullquote]

جیسا کہ آپکو معلوم ہے ﷲ رب العزت نے چار سمتیں یعنی مشرق مغرب شمال جنوب بنائی ہیں ۔ اور ان سمتوں میں 0 ڈگری نورتھ 90 ڈگری ایسٹ 180 ڈگری ساؤتھ اور 270 ڈگری ویسٹ ہوتی ہے۔ یوں نارتھ یعنی 0 ڈگری تک جانے کے لئے ہم کو 360 ڈگری طے کرنا ہوتا ہے یعنی ہمارے چاروں سمتوں کو ہم 360 ڈگری کا دائرہ مانیں گے،ان چار سمتوں میں مزید بارہ سمتیں بھی آتی ہیں اور ہمیں ان ہی سمتوں میں مختلف چھوٹی موٹی گھر کی ہی اشیاء رکھ کر اپنا رزلٹ لینا ہے ۔

اس وقت ہمارا فوکس صرف نظر بد سے دوری گھریلو سکون اور اندرونی خوشی ہے۔

[pullquote]: صفائی[/pullquote]

سب سے پہلے اپنے گھر کو عید کی صفائی کی طرح چکاچک صاف کرلیں اور صاف ستھرا رکھیں۔ کچن میں جوٹھے برتن کی غلاضت، کوڑے کے گندے ڈبے کی نحوست اور خراب نل کی ٹپ ٹپ ساتھ ہی بند گھڑیاں اور بہت سارا ایکسٹرا سامان جو ہم یہ سوچ کر سگھڑاپے کی نشانی کے طور پر رکھے رہتے ہیں کہ کااااام آجائے گا 🙂 نہیں آئے گا ، یقین کرلیں جو چیز آپ کے چھ ماہ سے کام نہیں آرہی وہ اگلے چھ ماہ بعد بھی کام نہیں آئے گی۔ فضول کے برتن فضول کی دیگچیاں ، بلاوجہ کے کپڑے لتے وغیرہ سب کو آؤٹ کریں۔ سردی کے کپڑے اور کمبلیں دھلواکر تیار کرلیں کہ سردی آ نہیں رہی بہت ساری جگہ سردی آگئی ہے ۔

[pullquote1) شیشے کی پنک بوتل[/pullquote]

اپنے گھر کی مشرق یعنی نوے ڈگری پر 90°پر کانچ / شیشے کی لائٹ پنک بوتل میں آب زمزم بھرکر رکھیں۔ دھیان رکھیں کہ بوتل پلاسٹک کی نہ ہو۔ اگر زمزم اور یہ ہلکی گلابی کانچ یعنی باریک شیشے کی بوتل میسر نہ ہو تو لائٹ گلابی رنگ کی چمکیلی تسبیح یا قرآن کریم پر لائٹ پنک کلر کا شائنی کور چڑھا کر اسکو ایسٹ میں رکھیں۔ اور اسکو وہاں سے ہلانا نہیں ہے۔

اس ریمڈی سے آپکی سوشل کنیکٹیویٹی اور گھر یا باہر دونوں جگہ ہی پرمسرت رہے گی۔ اور آپ کے وہ کام جو سوشل کنیکٹیویٹی نہ ہونے یا خراب ہونے کی وجہ سے رک جاتے ہیں درست ہوجائیں گے۔

[pullquote]2) بند گھڑیاں[/pullquote]

اپنے گھر کی بند گھڑیاں ہمیشہ درست وقت کے مطابق سیث رکھیں ان کو سست یا بند ہونے نہ دیں۔

[pullquote]3) پھٹکری[/pullquote]

پھٹکری کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لے کر شیشے کے ٹرانسپیرینٹ پیالے میں بھرکر اپنے ہر کمروں کے کونے پر رکھیں۔ اور ہر تین ماہ بعد انکو پھینک کر نئی پھٹکری ڈال لیں۔آدھا کلو پھٹکری اپنے گھر کی مین اینٹرینس پر رکھیں ۔ آدھا کلو چھ ماہ کے لئے ایک پاؤ تین ماہ اور ایک کلو ایک سال کے لئے کافی ہے۔ یہ گھر کی بیڈ اینرجیز کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھتا ہے۔

[pullquote]4) ہرمل کافور[/pullquote]

گھر میں ہر پندرہ دن بعد ہرمل کافور بخور بیری کے پتوں کا چورا یا نیم کے پتوں کا چورا لیکر مکس کرکے پورے گھر میں کوئلے سلگا کر کسی تسلے میں رکھ کر ہلکا سا گھی / تیل ڈال کر اور یہ چورا مکسچر ڈال ڈال کر دھونی دیں۔ دھونی باتھ روم گیلری الماری کیبنیٹس کونے کھدرے جگہ دیں۔

یہ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بھلے نانیاں دادیاں اور انکی بھی نانی دادی کرتی آئی ہوں لیکن یہ سب ہیں سو فصید ٹیسٹڈ۔ اور انکو ٹیسٹ یا تجربے کی بھٹی سے کئی نسلوں نے گزارا اور نتیجہ پایا ہے۔ آج کل بازار میں خوبصورت پھٹکری اور روک سالٹ کے لیمپس بھی دستیاب ہیں ۔ لیکن خرچہ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے گھروں میں موجود اشیاء سے ہی فائدہ اٹھائیں۔ یا کم خرچ میں ہی اپنا سلیقے سے کام چلالیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے