جےیوآئی کو دھرنے کی اجازت نہ دی جائے.درخواست

شہدا فاؤنڈیشن لال مسجد کے سابق ترجمان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کی اجازت نہ دینے کے لیے درخواست ،مولانا فضل الرحمان نے تحفظ ناموس رسالت کے نام پر عوام کو مشتعل کیااور اس مقدس عنوان کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کررہی ہے ۔ درخواست کا متن

جمعیت علمائے اسلام(ف)کو آزادی مارچ اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست۔ ۔ ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست حافظ احتشام احمد نے دی۔ ۔ ۔درخواست کی کاپی چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی دی گئی۔ ۔ ۔درخواست کے مطابق جمعیت علمائے اسلام حکومت کے خاتمے کے لئے آزادی مارچ اور دھرنا دینا چاہتی ہے، ، ،حکومت کے خاتمے کے لئے جے یو آئی ختم نبوت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدس عنوان استعمال کررہی ہے، ، ،

آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت ہر شہری کو احتجاج اور اجتماع کا حق ہے، ، ،آئین کے تحت حاصل احتجاج کا حق لا محدود نہیں،آئین قانون اور اعلی عدلیہ نے حدود و قیود متعین کر رکھے ہیں، ، ،فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت حاصل احتجاج و اجتماع کے حق کی تشریح کر دی ہے، ، ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق قانونی حکومت کے خاتمے کے لئے احتجاج و اجتماع غیر آئینی ہے، ، ،

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ و دھرنے کا مقصد وفاقی حکومت کا خاتمہ ہے،جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر آئینی ہے، ، ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج،اجتماع اور دھرنے کے لئے ڈیموکریسی پارک کو مختص کیا ہے، ، ،ڈیموکریسی پارک میں احتجاج،اجتماع اور دھرنے کے لئے بھی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہے درخواست میں موقف

جمعیت علمائے اسلام کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے اور دھرنا دینے کی اجازت نہ دی جائے، ، ،جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ اور دھرنے کے تناظر میں سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریک انصاف کے دھرنے کے متعلق 2016 کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، درخواست میں استدعا۔ واضح رہے کہ حافظ احتشام احمد نے جے یو آئی کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ ۔ ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے