آپ کے شہر میں آلودگی کتنی، گوگل بتائے گا

گوگل نے دھوئیں کے اخراج اور آلودگی ناپنے کے لیے بنائے گئے ٹول کو امریکہ کے بعد اب یورپ کے مختلف شہروں میں بھی متعارف کروایا ہے اور کہا ہے کہ عنقریب یہ سہولت دنیا کے دیگر شہروں کے لیے بھی مہیا کی جائے گی۔

گوگل کے مطابق اس ٹول کو گوگل میپ پر موجود عمارتوں اور ٹرانسپورٹ کی معلومات اکٹھی کرکے بنایا گیا ہے۔
یورپ میں یہ سہولت سب سے پہلے برمنگھم، مانچسٹر، ولورہیمپٹن، کوونٹری، ڈبلن اور کوپن ہیگن کے لیے میہا کی جارہی ہے۔

گوگل نے کہا ہے کہ جلد ہی اس لسٹ میں مزید شہروں کو شامل کیا جائے گا اور اگر کوئی شہر اس میں شامل ہونا چاہتا ہے تو وہ آن لائن فارم کے ذریعے اپنی نامزدگی خود بھی کر سکتا ہے۔

’دی انوائرنمنٹل انسائٹ ایکسپلورر‘ (ای آئی ای) نامی ٹول عمارتوں، ٹرانسپورٹ، سورج اور دیگر ذرائع سے خارج ہونے والے دھوئیں کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

اس کے ڈیش بورڈ میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر زہریلے دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر بتایا گیا ہے کہ کس طرح بائسیکل کی حوصلہ افزائی کرکے اور عمارتوں پر سولر انرجی پینل لگا کر دھوئیں کے اخراج کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کوپن ہیگن شہر کے ایک اعلی عہدیدار نے گوگل کو بتایا کہ ’نئے ڈیٹا کے ساتھ ہم پہلی مرتبہ آلودگی کی سطح کو دیکھ سکتے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں آلودگی کو جانچنے میں مدد مل رہی ہے۔‘

گلوبل کووننٹ آف میئرز فار کلائمیٹ اینڈ انرجی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امانڈا ایچل نے کہا ’ہمیں یقین ہے کہ ای آئی ای شہروں کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پہلا قدم ہے اور اس سے ماحولیات کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے