بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کچرا چننے لگے

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دوسرے دن کا آغاز ساحل کی صفائی سے کیا۔

گذشتہ روز نریندر مودی کی جانب سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ جنوبی بھارت کے مشہور ساحل ماملاپورم سے پلاسٹک کی اشیا اٹھا کر ایک تھیلے میں ڈالتے نظر آرہے ہیں۔

نریندر مودی نے بعد ازاں یہ تھیلا قریب ہی موجود ہوٹل کے ملازم کے حوالے کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں مودی نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کا خیال رکھیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ یہ عمل "پلاگنگ” کہلاتا ہے جو کہ ایک سوئیڈش اصطلاح ہے جس میں لوگ جاگنگ کرتے ہوئے پلاسٹک کی اشیا بھی اٹھاتے ہیں۔ یعنی صحت کے ساتھ ماحول کا خیال بھی۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ 5 سال سے بھارت میں حفظان صحت کے اصولوں کو رائج کرنے اور گھروں میں بیت الخلاء بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیت الخلاء سے زیادہ موبائل فون موجود ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ریل کی پٹریوں، کھیتوں اور کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور ہے۔

گذشتہ ماہ نریندر مودی کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے بھارت میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر ایوارڈ دیا تھا جس پر دنیا بھر میں ان پر تنقید کی گئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوایوارڈ دیے جانے کیخلاف بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن صبا حامد مستعفیٰ ہوگئیں تھیں۔

صبا حامد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، مودی حکومت کے اقلیتوں سے روا بدترین سلوک کے باوجود مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر بےحد افسوس ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے کے خلاف ہالی ووڈ کے دو اداکاروں رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے