وھیل بلبلوں کے جال میں شکار کو پھانستی ہیں

ہوائی، امریکہ: سمندری مخلوق ہمپ بیک وھیل کے بارے میں پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے شکار کو دیکھ کر گہرائی میں غوطہ لگاتے ہوئے بلبلے چھوڑتی ہیں اور اس دوران ایک دائرہ بناتی ہیں۔ اس طرح چھوٹی مچھلیوں کے غول اور کِرل وغیرہ اس میں قید ہوکر رہ جاتے ہیں۔

اس کے بعد سمندری کی گہرائی سے دیگر وھیل نمودار ہوتی ہیں اور پھنسی ہوئی مچھلیوں کو کھانا شروع کردیتی ہیں۔ اب یہ سارا منظر ویڈیو میں قید کرلیا گیا ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں وھیل پر لگے کیمرے سے بھی پوری روداد دیکھی جاسکتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے آپ خود وھیل ہیں اور اس عمل سے گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایریئل ویڈیو سے بھی یہ ماجرا دیکھا جاسکتا ہے جو بہت دلفریب ہے اور اس میں بلبلوں کا دائرہ نما جال دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ سارا ماجرہ اور تحقیق یونیورسٹی آف ہوائی کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کے ماہرین نے وھیل پر کیمرے اور سینسر نصب کیے ہیں اور قیمتی ڈیٹا حاصل کیا ہے۔

اس ویڈیو کو دو زاویوں سے دیکھا جاسکتا ہے: اول فضائی منظر میں بلبلے خوبصورت دائرے ہیں ہیں اور دوسری ویڈیو میں وھیل بلبلے چھوڑتی دکھائی دیتی ہے۔ اس طرح پورا منظر بہت خوبصورت اور حیرت انگیز بن جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وھیل الاسکا کے قریب نسل خیزی کے لیے آتی ہیں اور اس دوران بہت کم کھاتی ہیں لیکن وہ دائرے بناکر اپنا غذائی راشن جمع رکھتی ہیں تاکہ اسے بعد میں کھایا جاسکے۔

ہمپ بیک وھیل نقل مکانی کرتی رہتی ہیں اور موسمِ گرما میں الاسکا کے پانیوں میں غذا کی تلاش میں آتی ہیں جبکہ موسمِ سرما میں وہ ہوائی کے قریب پانیوں میں چلی جاتی ہیں جہاں وہ بچوں کو جنم دے کر انہیں پالتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے