بلاول بیٹے میرے پاس آﺅ آپ کو لیڈر بننا سکھاﺅں گا:عمران خان

khanپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،

سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بلاول بیٹے ایسی تقریر نہ کرو، آپ کی قابلیت کیا ہے؟ کاغذ پر لکھ کر دینے سے لوگ لیڈر نہیں بن جاتے، بلاول بیٹے میرے پاس آﺅ آپ کو لیڈر بننا سیکھاﺅں گا‘۔

تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کیلئے نیا راستہ نکالنے جا رہا ہوں کیونکہ ظلم ختم کرناہے، اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو آپ کے بچے غلامی کریں گے۔

انہوں نے کل کے جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد اور جذبہ نظر آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم لوگ شفاف انتخاب نہیں ہونے دیں گے اور کرسی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ کرسی میں پیسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وڈیرے مقامی لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر خوفزدہ کریں گے لیکن سندھ کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خوف پر قابو پانے والا انسان کامیاب ہو جاتا ہے جبکہ بزدل آدمی بڑا انسان نہیں بن سکتا، سندھ کے عوام کیڑے نہیں اقبال کے شاہین بنیں۔

عمران خان نے کہا کہ ناکامی یتیم ہوتی ہے اور کامیابی کے سب دوست ہوتے ہیں، میں زندگی میں کئی بار گر کر اٹھا ہوں۔

عمران خان نے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بلاول بیٹا ایسی تقریر مت کرو، آپ کی قابلیت کیا ہے؟ کاغذ پر لکھ کر دینے سے لوگ لیڈر نہیں بن جاتے،

بلاول بیٹا میرے پاس آﺅ میں آپ کو لیڈر بننا سیکھاﺅں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے