دہشت گردی کا فروغ ،102مدارس سیل ،کالعدم تنظیموں کے ایک ار ب روپے منجمد

nisarوزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے فروغ میں ملوث 102مدارس کو سیل جبکہ کالعدم تنظیموں کے ایک ارب روپے منجمد کر لیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزارت خارجہ نے ایک تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اب تک 102مدارس کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ میں ملوث ہونے پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کالعدم عسکری تنظیموں کے ایک ارب روپے کے اثاثہ جات منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی جانب سے اسمبلی میں اٹھائے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی یا شدت پسندی کے پھیلا ﺅ میں ملوث مدارس کو سیل کردیا ہے ۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس سکیورٹی اداروں نے سندھ میں 87،خیبر پختونخوا میں 13جبکہ پنجاب میں 2مدارس کووہاں پر زیرتعلیم طلبا کے کالعدم گروپوں سے روابط کا انکشاف ہونے پر سیل کیا ہے ۔

علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 190ایسے مدارس کا پتہ بھی چلایا ہے جنہیں بیرونی ممالک سے فنڈنگ کی جاتی ہے۔

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سٹیٹ بنک اب تک 126ایسے اکاﺅنٹس منجمد کر چکا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیموںسے تھا ۔سکیورٹی اداروں نے بذریعہ ہنڈی یا حوالہ 251اعشاریہ 2ملین کیش وصول کیئے ہیں ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پر 118ارب 40کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔ڈاکٹر شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ فاٹا میں سب سے زیادہ 68ارب 50کروڑ ،سند ھ میں 16ارب 50کروڑ ،کے پی کے میں 15ارب ،پنجاب میں 13ارب 40کروڑ،بلوچستان میں 4ارب 30کروڑ،گلگت بلتستان میں 35کروڑ 81لاکھ جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں سب سے کم 12کروڑ 60لاکھ روپے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خرچ ہوئے ہیں ۔

حکومت نے 7923افراد کو فورتھ شیڈول میں جبکہ 188عسکریت پسندوں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا ہے ۔دوہزار اکیاسی دہشت گردوں پر پابندی عائد کی ہے ۔اسی طرح حکومت نے دہشت گردی کے 1026مقدمات درج کیئے جبکہ 230دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکومت نفرت انگیز تقاریر اور تحریروں کےخلاف سختی سے نبردآزماہے ،اس ضمن میں حکومت نے 1961مذہبی رہنماﺅں کو گرفتار جبکہ 1893مقدمات درج کیلئے گئے ہیں اور 826کو سزائیں سنائی گئی ہیں ۔
چوہدری نثار نے مزید بتایا کہ حکومت نے لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن جاری کر رکھا ہے اور اس ضمن میں اب تک سات ہزار مقدمات درج کرکے 6855افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 1482کو نفرت انگیز تقاریر کرنے پر سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

کراچی میں سرجیکل آپریشن کے دوران رینجرز نے 85000سے زائد افراد کو گرفتار کی اہے جن میں سے 9570مفرور ،630اشتہاری ،1731قاتل،713دہشت گرد ،517بھتہ خور اور اغوا کارشامل ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 15612غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کیئے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے