امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرگئیں

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے نیچے آگریں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا جس نے گلوکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لیڈی گاگا کو لے کر اسٹیج سے نیچے گر گیا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اسٹیج پر آنے والے شخص نے لیڈی گاگا کو گود میں اٹھایا اور اچھل کود کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اور ان کا مداح دونوں ہی اپنا توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج کے کنارے عوام میں جاگرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گلوکارہ کے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف ہوگئی تاہم وہ واقعے کے فوری بعد دوبارہ اسٹیج پر آگئیں۔

حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سے گری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے