گدھوں کی کھالیں واپس دلوائیں ،چینی کمپنی ہائی کورٹ پہنچ گئی

donkeyچینی کمپنی پولیس کی طرف سے قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالوں کی واپسی کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی ۔

اس سلسلے میں دائردرخواست پر جسٹس ارم سجاد گل نے پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن طلب کرلیا ہے ۔

اس چینی کمپنی کے نمائندے ینگ شینگ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ دوماہ قبل پولیس نے دین پورہ قصور کے علاقے میں ٹینری سے ایک ہزار پچاس کھالیں قبضے میں لے لیں،

گدھے کی کھالیں اس ٹینری کی نہیں بلکہ چائینزکمپنی گلوبن کی ملکیت تھیں،

ینگ شینگ نے عدالت سے استدعا کی کہ قبضے میں لی گئی گدھوں کی کھالیں درخواست گزار کو سپرداری پر دینے کا حکم دیاجائے، عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے 16نومبر تک جواب طلب کرلیا،

عدالت نے گدھے کی کھالوں کے برآمد پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی طلب کرلیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے