آواز کے ذریعے تیز دھوپ سے خبردار کرنے والا چشمہ

واشنگٹن: بازار میں دھوپ کا ایسا چشمہ سامنے آیا ہے جس کے عدسے دھوپ میں گہرے اور چھاؤں میں شفاف ہوجاتے ہیں بلکہ وہ آواز کے ذریعے آپ کو دھوپ سے خبردار کرتا ہے یا پھر چھاؤں میں بیٹھ جانے کا مشورہ بھی دیتا ہے۔

گلیٹس نامی یہ سن گلاس اگرچہ فیشن کے لحاظ سے نہیں بنایا گیا لیکن اس کے دیگر خواص اسے دوسرے چشموں سے ممتاز ضرور کرتے ہیں۔ اس میں نصب سینسر اور اسپیکر سورج کے مزاج سے آپ کو خبردار کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیتا ہے۔

اگر گرمی میں آپ کار چلارہے ہیں اور یا لمبے سفر پر غنودگی طاری ہوجائے تب بھی یہ چشمہ آپ کو اس حالت میں کار چلانے کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتا ہے۔ اسے سیئول کی ایک کمپنی اینوشیئن ورلڈ وائڈ نے تیار کیا ہے جو ایک کک اسٹارٹر کمپنی ہے۔

عینک کی دونوں کمانیوں میں الٹرا وائلٹ (بالائے بنفشی) سینسر نصب ہیں جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون کو ڈیٹا پہنچاتے رہتے ہیں۔ اس طرح عینک اور ایپ دونوں ہی آپ کو الٹراوائلٹ شعاعوں سےبچانے کی بھرپور کوشش کرتے رہتے ہیں۔ مثلاً شدید دھوپ میں کچھ وقت گزرتے ہی یہ کہتی ہے کہ احتیاط کیجئے، سورج سے آپ کا سامنا بہت زیادہ ہوگیا ہے یا اب دھوپ سے ہٹ کر چھاؤں میں آجاؤ۔

واٹر پروف چشمے کا وزن صرف 37 گرام ہے اور ایک مرتبہ چارجنگ اسے 20 گھنٹے تک چلانے کے لیے کافی ہے۔ دھوپ میں اس کے شیشے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سیاہ ہوجاتے ہیں اور چھاؤں میں پہنچتے ہی وہ ایک دم شفاف ہوجاتے ہیں۔

اس ایجاد کو بازار میں آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔ اس وقت یہ 177 ڈالر میں دستیاب ہے لیکن تکمیل کے بعد یہ دنیا بھر میں 295 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے