وہ 8 جسمانی کیفیات جو آپ کے ہونٹوں سے ظاہر ہوتی ہیں

لندن: انسانی ہونٹوں کو جسم کا تھرمامیٹر بھی کہا جاتا ہے لیکن چہرے پر خوبصورتی کی وجہ بننے والے ہونٹ بہت سی جسمانی کیفیات کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں خرابی صحت کی وجہ بننے والی کیفیات بھی شامل ہیں۔ تاہم مشورہ یہ ہے کہ ضروری نہیں ہونٹوں کی کیفیات عین اسی بیماری یا جسمانی خرابی کو ظاہر کرتی ہوں اور اس کا حتمی فیصلہ مستند ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے۔

[pullquote]ہونٹوں کے پھٹے کنارے[/pullquote]

ہونٹوں کے دائیں اور بائیں جانب اگر ہونٹ پھٹے ہوئے ہوں اور ان میں تھوک جمع ہوجاتا ہو تو بار بار آپ وہاں زبان پھیرکر اسے ترکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اگر یہ کیفیت مسلسل برقرار رہے تو کسی جسمانی انفیکشن کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

[pullquote]خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹ[/pullquote]

ہونٹوں کے خشک ہونے کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہ بدن میں پانی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح پانی کا استعمال بڑھا کر آپ ہونٹوں کی خشکی اور پھٹے ہونٹوں کو درست کرسکتے ہیں۔

[pullquote]ہونٹوں پر ابھار[/pullquote]

ہونٹوں پر چھوٹے مسے اور گول ابھار اکثر بے ضرر ہوتے ہیں اور کسی علاج کے بغیر ازخود غائب ہوجاتے ہیں۔ لیکن ہونٹوں پر مسلسل ابھار موجود ہوں اور کسی بھی وجہ سے ختم نہیں ہورہے ہوں تو یہ کسی کھانے یا دوائی کا ری ایکشن ہوسکتا ہے۔ تاہم اس ضمن میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب ہرپس جیسے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی ہونٹوں پر مسے نما ابھار نمودار ہوسکتے ہیں۔

[pullquote]ہونٹوں کی اطراف سرخ دائرے[/pullquote]

ہونٹوں کے اطراف سرخ دائروں کی سب سے بڑی وجہ لپ لکر ڈرماٹائٹس نامی ایک مرض ۔ ہونٹوں پر بار بار زبان پھیرنے سے ہونٹوں پر موجود قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے۔ اس طرح ہونٹ سرخ اور چبھن والے ہوجاتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ ہونٹوں کے لیے ایک اچھا موئسچرائزر استعمال کیا جائے۔ اس طرح کی مومی اسٹک بھی بازار میں دستیاب ہیں جو ہونٹوں کو نمی سے بھرپور رکھتی ہیں۔

[pullquote]اوپر والے ہونٹوں پر جھریاں[/pullquote]

طبعی اور نفسیاتی وجوہ سے ہونٹوں کے اوپر کی جانب جھریاں بن جاتی ہے۔ اگر آپ ذہنی تناؤ کے شکار ہیں تو یہ کیفیت پیدا ہوسکتی ہے ۔ اسی طرح بے تحاشا تمباکو نوشی بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

[pullquote]ہونٹوں کی ناہموار رنگت[/pullquote]

نیلے ہونٹ خون میں آکسیجن کی کمی کو ظاہر کرتےہیں۔ اسی طرح ناخن کی رنگت جامنی مائل نیلی ہو تو یہ بھی خون میں آکسیجن کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

سفید ہونٹ انیمیا یا ہیموگلوبن کی کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن خون میں شکر کی کمی، دورانِ خون کی مشکلات اور وٹامن کی کمی سے بھی ہونٹوں پر یہ علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔

[pullquote]ہونٹوں کی سوجن[/pullquote]

کسی الرجی یا ری ایکشن کی صورت میں بھی ہونٹوں پر سوجن آسکتی ہے۔ اگر خواتین کے ہونٹوں پر مسلسل سوجن رہے تو ممکن ہے کہ کسی میک اپ کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ اگر یہ کیفیت بہت عرصے تک برقرار رہتی ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

[pullquote]ہونٹوں پر سیاہ دھبے[/pullquote]

بہت سی وجوہ کی بنا پر ہونٹوں پر سیاہ دھبے ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ اکثر مرتبہ ہونٹوں پر بھورے یا براؤن دھبے نمودار ہوتے ہیں لیکن یہ ماتھے، ناک اور گالوں پر بھی آسکتے ہیں۔

بہت زیادہ دھوپ میں وقت گزارنے سے بھی ہونٹوں پر دھبے نمودار ہوسکتے ہیں۔ بسا اوقات یہ کینسر کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے